اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ پر پابندی عائد کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شخصیات پر پابندیوں کا ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی پیشرفت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
امریکہ کی وزارت خزانہ نے اپنی غیرقانونی و ناکام پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے اور اس ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ پر پابندی کو امریکہ کی شکست کی علامت قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ علی اکبر صالحی ملک کی اہم علمی و سیاسی شخصیت ہیں اور ان پر پابندی کا اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی پیشرفت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر یہ کوئی پہلی بار یکطرفہ طور پر غیرقانونی پابندی نہیں عائد کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی سائنسداں اس سے پہلے بھی امریکہ اور صیہونی حکومت کے کینے و دشمنی کا شکار ہوچکے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکی حکام رائے عامہ کی توجہ ٹرمپ کے مواخذے سے ہٹانے اور سینچری ڈیل کی ناکامی کو چھپانے کے لئے ملت ایران کے خلاف اس طرح کے گھٹیا اقدامات کر رہے ہیں ۔
/129
1 فروری 2020 - 04:59
News ID: 1006634
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ پر پابندی عائد کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شخصیات پر پابندیوں کا ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی پیشرفت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا